Advertisement
Advertisement
Advertisement

اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے

Now Reading:

اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کر گئے
jedi

معروف ڈرامہ نگار اور مزاحیہ شاعر اطہر شاہ خان عرف جیدی کراچی میں انتقال کر گئے۔

اطہر شاہ خان جیدی کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے، وہ کئی برس سے شوگر اور گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

اردو دنیا کے ممتاز شاعر ، ڈرامہ نگار، فلم ساز اور ٹیلی ویژن کے کردار جیدی سے شہرت حاصل کرنے والے منجھے ہوئے اداکار اطہر شاہ خان نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد سیکنڈری تک پشاور میں زیر تعلیم رہے جبکہ کراچی کے اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا۔

اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہائوس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Advertisement

سال 2001 میں اطہر شاہ خان جیدی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر