
پاپ موسیقی کو غیر معمولی شہرت بخشنے والی گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس کےساتھ اُنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔
زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘
گلوکار زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اوراس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔
"Goodbye my hero, my friend and the wind beneath my wings. Farewell until we meet again.. your son, Zoheb"
Gepostet von Zoheb Hassan am Freitag, 15. Mai 2020
نازیہ حسن اور زوہیب حسن ے والد بصیر حسن کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ اُن کےبچوں کا شمار پاکستان کےمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔
3اپریل 1965 کوکراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن عالمی شہرت اپنے نام کرکے اپنے والد سے قبل ہی 13 اگست سال 2000 کو کیسنر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
انہوں نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان میں نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔
نازیہ حسن وہ پہلی پاکستانی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News