
حکومت نے 10 مئی سےٹرین آپریشن جزوی بحال کرنےکافیصلہ کیاہے,تاہم وزیر اعظم کی حتمی منظوری کےبعد چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےٹرین آپریشن 10 مئی سےجزوی بحالی کرنےکافیصلہ کیاہےاوراس حوالےسےوزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کےلئےپاکستان ریلوےکومراسلہ جاری کردیاہےجس میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں۔
زرائع کے مطابق 8 مئی کوٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سےحتمی منظوری لی جائےگی،اوروزیر اعظم کی حتمی منظوری کےبعداپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی،ابتدائی طورپرچارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیاجائےگا۔
ممکنہ طورپرلاک ڈاؤن کےبعدبھی ریزرویشن دفاتربندرہیں گے اورٹرین آپریشن بحالی پرمسافروں کوصرف آن لائن بکنگ کے ذریعےہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔
رپورٹ کےمطابق خصوصی ٹرین آپریشن کےآن لائن بکنگ 9 مئی سےشروع ہوگی جبکہ ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کےبعدبکنگ روک دی جائے گی۔
مراسلے کےمطابق 60 فیصد بکنگ سےسماجی فاصلہ پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائےگا، خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کردی جائے گی۔
خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچناہوگاجبکہ ریلوےاسٹیشن سے 200 میٹرتک ایریاغیرضروری افرادکےداخلےپربندہوگی۔
مراسلے کے مطابق مسافروں کے پاس اپنےماسک، گلوز،سینیٹائزراورصابن ہونالازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News