Advertisement
Advertisement
Advertisement

لال تربوز کی پہچان کیلئے آسان طریقے

Now Reading:

لال تربوز کی پہچان کیلئے آسان طریقے

تربوز کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کو خوبصورت اور روشن بناتا ہے، تاہم اس کا ذائقہ اسی وقت بھاتا ہے جب وہ میٹھا اور پکا ہوا ہو۔

تربوز خردتے وقت عام طور پر لوگ ڈرتے ہیں کہ وہ میٹھا ہوگا یا نہیں، تربوز کا رنگ سرخ ہوگا یا نہیں؟ اکثراوقات  تربوز خریدتے وقت اس کے ٹکڑے کو دیکھ  لینا بھی کافی نہیں ہوتا اور وہ سرخ ہونے کے باوجود اندر سے پھیکا نکل آتا ہے۔

تربوز خریدتے وقت چند طریقے آزما لیے جائیں تو مشکل  آسان ہوسکتی ہے اور لال اور میٹھے پھل کی شناخت کیلئے چند طریقے درج ذیل ہیں۔

تربوز کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کو خوبصورت اور روشن بناتا ہے لیکن ان سب سے بڑھ کر اس کا ذائقہ اسی وقت بھاتا ہے جب تربوز میٹھا اور پکا ہوا ہو۔

 گولائی میں یکساں اور ہموار پھل

Advertisement

تربوز خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ ہموار اور یکساں گول ہو اور اس پر کوئی خاص نشان، کٹ کا نشان اور کہیں سے بھنچا ہوا نہ ہو۔

تربوزپر نشانات اور غیرہموار سطح کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ نمو کے دوران اس کو اچھی طرح سورج کی روشنی نہیں ملی ہے جس سے پھل مکمل طور پر پک نہیں سکا۔ ان نشانات کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تربوز کو کاشت کے دوران پانی کی اچھی مقدار نہیں مل سکی ہے۔

 وزن زیادہ ہو

تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر ضرور دیکھنا چاہیئےکہ کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہو ۔ اس کے لیے  اسی جسامت کے دوسرے تربوز سے بھی موازنہ کیا جاسکتا ہے۔جو تربوز بھاری ہوگا وہی میٹھا اور تیار ہوگا۔ اسی اصول کو دوسرے پھلوں کے لیے بھی آزمایا جاسکتا ہے۔

پیلا دھبہ میٹھے کی نشانی

تربوز زمین پر رکھے ہوتے ہیں اور وہیں پکتے ہیں لیکن جو حصہ زمین کو چھوتا ہے وہ ہلکا یا بہت گہرا پیلا ہوسکتا ہے اسے فیلڈ اسپاٹ بھی کہتے ہے۔ اس جگہ دھوپ نہ پہنچنے سے یہ حصہ مکمل طور پر تو سبز نہیں ہوتا لیکن ہلکا اور گہرا پیلا ضرور ہوجاتا ہے۔ اسی لیے یہ دھبہ جتنا گہرا ہوگا پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا۔

Advertisement

رنگ کی شناخت

تربوز کی رنگت گہرے لیکن کم چمکیلی یعنی بھدی ہونی چاہیے۔ اسے میٹھے پھل کی ایک اور نشانی سمجھنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر