
محکمہ صحت سندھ نےکوروناوائرس کےمریضوں کےلیےہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت سندھ کےاعلامیہ میں کہاگیاہےکہ کوروناکےتصدیق شدہ مریض کوزبردستی اسپتال یاآئسولیشن وارڈمیں نہیں رکھاجاسکتا۔
اعلامیہ کےمطابق مریض کی صوابدیدہےکہ اسےگھرپررہناچاہیےیاآئسولیشن وارڈ میں رہے۔
اعلامیےمیں مزیدکہاگیاہےکہ گھرمیں آئسولیشن کی صورت میں تمام قواعدپرسختی سےعملدرآمدیقینی بناناہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہوکاکہناتھاکہ کسی کوزبردستی آئیسولیشن سینٹر منتقل نہیں کیاجا سکتا،ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا تھاکہ لوگ اب بھی بغیر سوچے قدم اٹھا رہےہیں،انہیں اپنا تحفظ کرنےمیں ذمہ داررہناہوگا۔
وزیرصحت سندھ کاکہناتھاکہ ایس او پیزکےتحت مریض کوصوابدیدپرگھرپررہنےکی اجازت دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News