Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ریمبو نے کن خیالات کا اظہار کردیا؟

Now Reading:

’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ریمبو نے کن خیالات کا اظہار کردیا؟

تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات کی سچی داستان پر مشتمل ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ پاکستان میں بھی اردو زبان میں ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے ڈرامے کردار سوشل میڈیا پر ہی نہیں بلکہ لوگوں کی گفتگو میں بھی بات چیت کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان عرف  جان ریمبوکو بھی ترک ڈرامے نے اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے کہ انہوں نے ’ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے میں  کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جان ریمبو نے’ارطغرل غازی‘ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ترک سیریزکی تعریف میں کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

جان ریمبو نے مزید لکھا کہ ایسا کام دیکھ کر دل کو حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہمیں بھی ایسا کام کرنے کا موقع ملتا اور کاش ہم سے بھی ایسا کوئی کام لیا جاتا۔


اداکارکا کہناتھا کہ ہماری انڈسٹری میں تو سب کو ایک جیسا کام دے دے کر فنکاروں پر نقل کرنے کی مہر لگا دیتے ہیں۔

بلاشبہ ارطغرل غازی اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یہ ایک شاہکار سیریز ہے جو ایک ایسے قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے۔

’ارطغرل غازی‘ کو تقریباً دنیا بھرمیں 85 ممالک میں دیکھا جا چکا ہے اور اسے بین الاقوامی شہرت اور پذیرائی ۔حاصل ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر