Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کتنے فرنٹ لائن ورکرز کورونا کی لپیٹ میں آئے؟ رپورٹ جاری

Now Reading:

کتنے فرنٹ لائن ورکرز کورونا کی لپیٹ میں آئے؟ رپورٹ جاری
ہیلتھ رسک الائونس

مُلک بھر میں کتنے فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئےنیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی ہیلتھ نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق فرنٹ لائن ورکرز میں ابتک مُلک بھر میں اب تک 333ڈاکٹرز, 108 نرسز اور 227ہیلتھ سٹاف کورونا سےمتاثر ہوئے ہیں۔
مُلک میں مجموعی طور پر 668ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے جبکہ آئسولیشن، 187 ہسپتالوں میں زیر علاج اور 155 کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک دس ہیلتھ کیئر وورکرز اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ اب تک آزاد کشمیر میں 1 ڈاکٹر 3 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بلوچستان میں 90 ڈاکٹرز, 4 نرس اور 37 ہیلتھ سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص، گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر اور 18 ہیلتھ سٹاف میں کورونا تشخیص مثبت ہوئی ہے۔

Advertisement

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد میں 31 ڈاکٹرز,13نرسز اور 16ہیلتھ سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 70ڈاکٹرز, 27 نرسز اور 16 ہیلتھ سٹاف کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

پنجاب میں 85 ڈاکٹرز, 46نرسز اور 53ہیلتھ سٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ سندھ میں 55ڈاکٹرز, 17 نرسز, 37ہیلتھ سٹاف کورونا میں مبتلاء ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی جبکہ 1500 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔

ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 564 ہے جبکہ 6452 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں،لیکن سب سے زیادہ ہونے والی اموات صوبہ  خیبر پختونخوا میں ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 300  سے زائد افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 0، اسلام آباد میں 36، بلوچستان میں 0 ، پنجاب میں 384 اور گلگت بلتستان میں 0 ، خیبرپختونخوا میں 0 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 8640 ، بلوچستان میں 1663 ، خیبرپختونخوا میں 3712 ،اسلام آباد میں 521 ، گلگت بلتستان میں 388 ، پنجاب میں 9077 اور آزاد کشمیر میں 76 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر