Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا
تعلیمی ادارے کھلیں گے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے زیر اثر طالبعلموں کی تعلیم کا بھی حرج ہورہا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہیں لیکن اب تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک گیر یکم جون سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب کورونا کی بگڑتی صورتحال پر تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہورہاہے جس میں آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے تعلیمی ادارے کھولنے پرغورکیاجائے گا۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں وفاقی تعلیم کے وزیرشفقت محمود نے تعلیم کے وزراء کی بین الصوبائی کانفرنس کے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب، سندھ اوربلوچستان نے کوروناوائرس کے پھیلائو کے خدشے کے با عث سکولوں کی بندش جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔تاہم خیبرپختونخوا نے سکول کھولنے کی تجویز دی جس کامقصد طالب علموں کے تعلیمی نقصان کو پوراکرناہے۔

مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاون نرم کرنے بارے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس میں چاورں وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کی جائیگی۔

اجلاس میں لاک ڈاون نرم کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جانے کا امکانہے اس پر بھی فیصلہ ممکن ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے جبکہ قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز کی بھی منظوری دے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان این سی سی کے فیصلوں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسکالر شپ کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی
آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بُری خبر
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
مراکش نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
پرائمری اسکولز کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی
نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر