Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجدالحرام میں جراثیم کش تطہیر کے منصوبےکا افتتاح

Now Reading:

مسجدالحرام میں جراثیم کش تطہیر کے منصوبےکا افتتاح
مسجد

 مسجدالحرام میں احتیاطی اقدامات اورجراثیم کش موادکےذریعےتطہیرکےمنصوبےکاافتتاح کر دیا گیاہے۔

عرب  خبررساں ادارےکےمطابق الحرمین الشریفین کےامورکےسربراہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نےرمضان المبارک کےآخری عشرےکےلیےمسجدحرام کے اندراحتیاطی اقدامات اورجراثیم کش موادکےذریعےتطہیرکےمنصوبوں کاافتتاح کیا۔

 آخری عشرےکےدوران الحرمین الشریفین کی جراثیم کش مواد سےتطہیراورخوشبوسےمہکانےکاسلسلہ جاری رہےگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر السدیس نےالحرمین الشریفین میں تمام احتیاطی اقدامات اورتطہیرکےمنصوبوں کےعلاوہ رمضان کےآخری عشرےکےسلسلےمیں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےحرمین شریفین کےامورکےسربراہ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نےبتایا کہ مسجد الحرام کوروزانہ 10 مرتبہ سینیٹائزکرنےکےعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مسجدحرام اورمسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کےسرکاری ترجمان ہانی حیدرکےمطابق پریذیڈنسی نےرمضان کے ابتدائی بیس روز کے دوران الحرمین الشریفین میں بھرپور احتیاطی تدابیراورحفاظتی اقدامات کیےہیں،جن میں نمازیوں کےبیچ سماجی فاصلےپرعمل،مسجد حرام میں اذان کےمقام (مکبریہ) کی روزانہ سات مرتبہ دھلائی اورجراثیم کش موادسےتطہیراورتمام کارکنان اورملازمین کےحوالےسےانکشاف کےاحتیاطی اقدامات شامل ہیں۔

ترجمان نے مزیدبتایا کہ پریذیڈنسی نےحرم شریف کےدروازوں پرتھرمل کیمرےنصب کیےہیں جوخودکارطریقےسےانسانوں کےدرجہ حرارت کی جانچ کرتے ہیں۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام اورمسجدنبوی کو 8 رمضان سےکھول دیا گیاہے،ماسک اورفاصلہ لازمی قراردیاگیاہے،مساجد میں رکھے قرآن مجیدپڑھنےکی ممانعت ہےجبکہ تراویح اورنمازعیدپرپابندی برقراررکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر