Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناسےمالی بحران، ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا

Now Reading:

کوروناسےمالی بحران، ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا

عالمی وباکے باعث طویل لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مالی بحران کے پیش نظر مختلف ممالک کی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیر لائنز  اپنے 30 فیصد افسران کو فارغ کرے گی۔

یونائیٹڈ ائیرلائنز انتظامیہ کا کہناہے کہ کمپنی 3 ہزار 450 ایگزیکٹوز کو ملازمت سے برطرف کر دے گی جب کہ 12 ہزار 250 پائلٹوں کو بھی جلد نکال دیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی ائیر لائن ورجن اٹلانٹک نے کورونا کی وبا کے باعث 3 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  یہ تعداد کمپنی کے مجموعی ملازمین کا تقریباً ایک تہائی بنتی ہے حالانکہ اس سے قبل برٹش ائیر ویز نے بھی 12 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 ورجن اٹلانٹک انتظامیہ کے مطابق اس وقت کمپنی کے طیارے گراؤنڈ ہیں  تاہم کمپنی کے مالی مستقبل کے تحفظ کے لیے ملازمین کو فارغ کرنا ضروری ہے  اس لیے ائیر لائن کو بحران سے نکالنے کے لیے ملازمین کی تعداد کم کرنا ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب قطر ائیر ویز نے بھی اپنے عملے کو بڑے پیمانے پر برطرفی سے متعلق خبردار کر دیا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ائیرلائن کے 30 ہزار سے زائد عملے میں سے کتنے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا مگر کورونا وبا کے پیش نظر فضائی کمپنی پہلے ہی اپنی پروازوں کو 170 سے کم کرکے صرف 35 مقامات تک محدود کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں افراد بے روزگار  ہوگئے ہیں جن میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں لوگ بیروزگار ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر