
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ وما ڈل آمنہ الیاس اپنی خوبصورتی اور منفرداداکاری کے باعث مختصر وقت میں شہرت حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آمنہ الیاس نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہےاور وہ بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آمنہ الیاس ایک معروف اداکار کی محبت میں گرفتار ہیں، دونوں میں کچھ عرصہ قبل ایک شوٹنگ کے دوران دوستی ہوئی جو تیزی سے محبت میں بدل گئی۔
واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کر لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی ان کا نام نہیں بتا سکتیں تاہم اتنا ضرور ہے کہ ان کا تعلق شوبز سے ہے اور ہماری کیمسٹری بہت ملتی ہے، ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News