وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےلاہورمیں کارروائی کے دوران لوگوں کو جعل سازی سے لوٹنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان خود کو اسٹیٹ بینک کا نمائندہ کہہ کرلوگوں کو فون کرتے اورمعلومات حاصل کرنے کے بعد رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا لیتےتھے۔
ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کا کہناہے کہ جعل سازی کا شکاربننے والے شخص کی درخواست پرکارروائی ہوئی ، ملزم نے جعل سازی سے ایک شخص کو فون کیا اور اکاؤنٹ ڈیٹیلز حاصل کرنے کے بعد رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلی۔
ملزم اس کے بعد رقم نکلوانےبینک گیا تو وہاں پہلے سے موجود ایف آئی اے اہلکاروں نے اس کوگرفتار کرلیا۔
حکام کا کہناہے کہ ملزم کا بیان لینے کے بعد اس کے چچا اور دوست کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان مل کر لوگوں کو فون کرتے اور جعل سازی سے رقم بٹور لیتے۔
حکام کا کہناہے کہ ملزمان کےموبائل فون ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
