Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کاحملہ،13 افغان فوج کے اہلکار ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کاحملہ،13 افغان فوج کے اہلکار ہلاک
طالبان

افغانستان میں ایک بارپھرطالبان کی جانب سےافغان سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیاگیاہےجس کےنیتجےمیں  13 اہلکارہلاک ہوگئے  ہیں ۔

عالمی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبےبلخ میں ایک جھڑپ کےدوران طالبان نےافغان فوج کے 13 سپاہیوں کوہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسلرزسخی لالا اورمحمد امین دار صوفی کاکہنا تھا کہ طالبان  نےرات کےاندھیرے میں بلخ کے ضلع زارے میں حملے کیا۔

نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا میں تصادم کےدوران جوابی فائرنگ میں افغان سیکیورٹی فورسزنےطالبان کے کم ازکم 2 جنگجووں کونشانہ بنایاجبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے باوجود شمالی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

Advertisement

دوحہ معاہدے کےتحت  طالبان نےگزشتہ روز بھی 40 افغان سیکیورٹی فورسزکےاہلکاروں کورہاکیاتھا۔

واضح رہےکہ طالبان نے دوروز قبل شمالی صوبےسمنگن میں کم ازکم مقامی فورسزکےکم ازکم 9 اہلکاروں کوہلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر