
سندھ حکومت نےبےنظیرمعاونت کارڈکےرجسٹرڈ مستحقین زکوٰۃ کےلئےعید پیکیج جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ زکوٰۃ وعشرسندھ کی جانب سےبے نظیرمعاونت کارڈ کےرجسٹرڈ مستحقین کو دیاجائےگا، 18 کروڑروپے سےزائدکی رقم جاری کردی ہے۔
صوبائی وزیرسہیل انورسیال کاکہناہےکہ 94934 بےنظیرمعاونت کارڈکےرجسٹرڈمستحقین کو 18 کروڑروپےسےزائد جاری کر دیئے ہیں۔
صوبائی وزیرکامزیدکہناتھاکہ بے نظیرمعاونت کارڈ کےرجسٹرڈمستحقین کو فی کس 2 ہزار روپےجاری کیےگئےہیں جبکہ محکمہ زکوٰۃ سندھ نےعیدپیکیج کی رقم مستحقین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفرکردی ہے۔
پیپلزپارٹی کےرہنما کا کہنا تھاکہ رجسٹرڈمستحقین زکوٰۃ بےنظیرمعاونت کارڈکےذریعے متعلقہ بینک سےرقم نکلواسکتے ہیں۔
سہیل انور سیال نےمزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پرزکوٰۃ کی تقسیم کومزید آسان اورشفاف بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News