
دنیامیں پھیلی عالمی وباکووڈ 19 یعنی کوروناوائرس نےسب سےزیادہ امریکا کومتاثرکیاہےجہاں اس وائرس سےمتاثرہ اورمرنے والےافراد کی تعداد دیگرممالک سےکئی زیادہ ہیں۔
عالمی خبررساں ادارےکےمطابق امریکا میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزارسےتجاوزکرگئی ہےجبکہ ریاست نیویارک میں آبادی کے 5فیصدافرادکاکوروناوائرس ٹیسٹ مکمل کرلیےگئےہیں جن میں سےہرتیسرا شخص کورونا سے متاثر ہے۔
امریکا میں اب تک 68 ہزار 602 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔
دوسری جانب نیویارک کے بعد امریکا میں ریاست نیو جرسی میں 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیااورپنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی 50 ہزار سےزیادہ مریض سامنے آچکے ہیں۔
امریکا اب تک دنیا بھرکے سب سے زیادہ 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کرچکاہےمگریہ اعدادبھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News