
پاکستان کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں 19 ویں نمبر پر آگیا۔
ملک بھر میں منگل کو کوروناوائرس سے 50 جبکہ بدھ کو 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جسکے بعد 24گھنٹوں میں اموات کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں 7 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
بدھ کو 1506 نئے کیسز آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 47282 اور اموات کی تعداد 1009تک جا پہنچی۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک 414254 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 13101 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1506 کیسز اور 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
سندھ سے 17 ہلاکتیں اور 1017 کیسز ، خیبر پختونخوا سے 261 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 104 کیسز ، بلوچستان سے 83 کیسز، گلگت بلتستان سے 23 کیسز اور آزاد کشمیر سے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج(جمعرات ) سندھ میں کورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق اور 1017 کیسز سامنے آئے ہیں جسکی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد سے آج کورونا وائرس کے مزید 104 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1138ہو گئی ہے جبکہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہے۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 1 ہلاکت ہوئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بدھ کو گلگت بلتستان میں مزید 23 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 579 ہو گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ 402 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 173 زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News