
دنیاکی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نےاس مشکل وقت میں کیئرایموجی کےنام سےایک نیاری ایکشن ایموجی متعارف کرایاہے۔
فیس بک کی جانب سے 2015 کےبعدنئےری ایکشن کااضافہ کیاجارہا ہے۔
اس ری ایکشن میں ایک ایموجی فیس دل کوگلےلگارہا ہوتاہےاورمیسنجرکےلیےبھی ایک ری ایکشن متعارف کرایا گیاہےجو دھڑکتےہوئےدل کاہے۔
فیس بک کےمطابق اس نئے ری ایکشن کااضافہ اس لیےکیاجارہاہےتاکہ آپ دوستوں اورپیاروں سےدورہونےکےباوجوداضافی معاونت کااظہارکرسکیں۔
AdvertisementWe’re launching new Care reactions on @facebookapp and @Messenger as a way for people to share their support with one another during this unprecedented time.
We hope these reactions give people additional ways to show their support during the #COVID19 crisis. pic.twitter.com/HunGyK8KQw
— Alexandru Voica (@alexvoica) April 17, 2020
کمپنی کے بقول ہمیں توقع ہےکہ اس سےآپ،آپ کے خاندان اوردوستوں میں ایک دوسرےسےجڑنےکااحساس بڑھ جائے گا۔
فیس بک کےایک ترجمان کاکہناہےکہ ہمیں توقع ہےکہ ان ری ایکشنزسےلوگوں کوکووڈ 19 کےبحران کےدوران اپنی سپورٹ ظاہر کرنےکااضافی ذریعہ مل جائے گا۔
یہ ری ایکشن فیس بک ایپ اورڈیسک ٹاپ ورژن میں صارفین کودستیاب ہوناشروع ہوگیا ہے۔
اس نئے ایموجی کےاضافے کے بعد فیس بک ری ایکشنزکی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News