
فواد چوہدری نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وہ حیرت زدہ ہیں کہ کیسے کسی دوسرے ملک کی پروڈکشن کو سرکاری چینل پر نشر کر کے فخر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
Surprised on @PTVHomeOfficial taking pride on other countries productions,you guys must focus on Pak productions otherwise foreign dramas ll ruin Pak productions,its always cheap to import foreign dramas but this ll have devastating long term effect on our own programming
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پروڈکشن پر دھیان دینا ہوگا ورنہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ دوسرے ممالک کے ڈراموں کو سرکاری چینل پر نشر کرنا انتہائی نامناسب ہے کیونکہ اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر تباہ کن طویل مدتی اثر پڑ سکتا ہے۔
ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے میری Tweet میں ارطغرل کا معاملہ ہی نہیں، میری پوزیشن ہمیشہ یہ رہی ہے کہ آپ غیرملکی ڈرامہ چلائیں لیکن اس پر اتنا ٹیکس ضرور ہو کہ ہمارا مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہو اگر تمام ٹیوی باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری بیٹھ جائیگی https://t.co/mDJ1ldGoEA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 31, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News