Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت کوکڑی تنقید

Now Reading:

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت کوکڑی تنقید
سینیٹ

اپوزیشن کی جانب سےکورونا وبا کےمعاملے پرسینیٹ کےاجلاس میں حکومتی انتظامات کوناکافی اورغیرذمہ دارانہ قرار دےدیاگیا اورحکومت کے فیصلےکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس اور اس بحران کے دوران پارلیمنٹ کی کردار پر بحث کی گئی، ملک میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر غور بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق نے حکومت اقدامات پر اجلاس کے دوران تنقید کے نشتر برسا دیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اتحاد کی ضرورت تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان  نے تقسیم پیدا کی، اپوزیشن سے متعلق حکومتی رویہ افسوسناک ہے،حکومت کی جانب سے کورونا سے متعلق درست پالیسی نہیں اپنائی جارہی اور رویہ بھی انتہائی منفی ہے۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی رکن سینیٹ شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا وقت ہےکہ ابھی ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے، لاک ڈاوَن میں نرمی ہوتے ہی عید کی خریداری کی جارہی ہے،لاک ڈاوَن میں نرمی پر حکومت کا پیغام واضح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات ایسے بنتے جارہے ہیں کہ ہمارے پاس صحت کےوسائل بھی ختم ہورہے ہیں،انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم کہاں اور لاپتہ کیوں ہیں؟ اس بات کا یقین ہے وزیراعظم کورونا سے ڈرتے نہیں لیکن پارلیمان میں آتے نہیں۔ آج سمارٹ کل کریزی لاک ڈاوَن اور پتہ نہیں کیاکیا ہورہا ہے؟ کورونا کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات حلف سے دیانت داری نہ ہونے کے مترادف ہے۔

Advertisement

شیری رحمان نے کہا کہ ایسا تاثرکیوں دیا جارہا ہےکہ کورونا کی صورت حال کا سامنا صرف حکمران جماعت کو ہے؟ ہم کسی کو تنہا نہیں چھوڑ رہے، ہم حکومت سے پالیسی چاہتے ہیں۔

شیری رحمان کو وزیرخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ کب کورونا سے بچاؤ کا ویسکین تیار ہوگا کسی کو علم نہیں، کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کوروناوائرس ایک چیلنج ہے اور مالی طور پر مستحکم ممالک بھی اس سے متاثرہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وقتی طور پر تسلی بخش اقدامات کیے اور وزیراعظم ہر اجلاس میں سب سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ کو سنتے ہیں اور ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کورونا کے خلاف حکمت عملی تیار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر