
عوام پرایک اورمہنگائی بم گرادیا گیا ہے۔
ملک میں مہنگائی کا طوفان، عوام کیلئے اب ایک اور امتحان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مہنگائی کا جن بوتل میں واپس نہ جاسکا۔
حکومت کے وعدے وفا نہ ہوئے، یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود چیزیں بھی مہنگی ہوگئیں، اسٹورز پر 200 سے زائد اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، غریب تو غریب سفید پوش طبقے کیلئے بھی خریداری امتحان بن گئی ہے۔
دال کی قیمتوں نےغریب کو آٹا دال کے بھاو یاد کرادیے ہیں، دال ماش کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 235 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پکوڑے بنانے کیلئے بھی اب دس بار سوچنا پڑے گا کیونکہ بیسن 20 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
گرم مصالحہ خریدنے کیلئے جیب کا گرم ہونا ضروری ہے، کھانوں کو مزے دار بناے والا مصالحہ بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔
مختلف برانڈ کے دودھ اور کوکنگ آئل بھی 20 سے 30 روپے فی لیٹر مہنگے کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News