Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان ،فوجی بیس پرخود کش حملہ ،18 اہلکار ہلاک

Now Reading:

افغانستان ،فوجی بیس پرخود کش حملہ ،18 اہلکار ہلاک
افغانستان

افغانستان کےصوبےہلمندمیں فوجی بیس پرخود کش حملےمیں 18 اہلکارہلاک اورمتعدد اہلکارذخمی  ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق خودکش حملہ آورنےفوجی  بیس  پر بارود سے بھری کارٹکرا دی جس کےنتیجے میں 18 اہلکارہلاک اور 25 سےزائد زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلمند کے فوجی اڈےپرایک تیزرفتارکارتمام رکاوٹیں توڑکراندر داخل ہوگئی اورزورداردھماکےسےتباہ ہوگئی ۔

ریسکیو ادارے نےہلاک اورزخمی ہونےوالوں کوقریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیاہےجہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان حکام کےمطابق سیکیورٹی فورسزاورحملہ آوروں کےدرمیان مقابلہ تین گھنٹےتک جاری رہا۔

Advertisement

دوسری جانب  افغانستان میں طالبان کےترجمان قاری یوسف احمدی نےحملے کی ذمہ داری قبول کرتےہوئےدعویٰ کیاہےکہ اس کارروائی میں 2 درجن سےزائد افغان اہلکارہلاک ہوئےہیں اوراسلحہ ڈپوبھی تباہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ کےآخرمیں افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خودکش دھماکہ ہواتھاجس کےنتیجےمیں  3 افراد ہلاک  جبکہ  13 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر