
بھارتی ریاست کیرالا میں حاملہ ہتھنی کی موت کے دل لرزا دینے والے واقعے پربالی ووڈ فنکار بھی شدید رنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں، اداکاروں نے انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔
بھارت میں گزشتہ دنوں ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی۔
افسوسناک واقعہ 23 مئی کو کیرالا میں کھیتوں کے قریب پیش آیا تھا جہاں لوگ اپنی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر کے پھینک دیتے ہیں، تاکہ جانور ان کے پھٹنے سے بھاگ جائیں۔
بالی ووڈ فنکاروں نے ہتھنی کی موت کےدلخراش واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا انسٹاگرام پر کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کیرالہ ہتھی کو موت کے گھاٹ چڑھانے والے مجرموں کو تلاش کریں اور انہیں اس بھیانک ظلم پر کیفر کردار تک پہنچائیں۔
اداکارہ شردھا کپور نےبھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ واقعے کی خبر سننے کے بعد سے بے حد افسردہ ہیں، ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔
How??????
How can something like this happen???
Do people not have hearts???
My heart has shattered and broken…
The perpetrators need to be punished in the STRICTEST way. @PetaIndia @CMOKerala pic.twitter.com/697VQXYvmb— Shraddha (@ShraddhaKapoor) June 2, 2020
اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جنگلی جانور انسانوں سے زیادہ انسانیت کا سبق رکھتے ہیں۔
Maybe animals are less wild and humans less human. What happened with that #elephant is heartbreaking, inhumane and unacceptable! Strict action should be taken against the culprits. #AllLivesMatter pic.twitter.com/sOmUsL3Ayc
— Akshay Kumar (@akshaykumar) June 3, 2020
انہوں نے کہا کہ حاملہ ہتھنی کے ساتھ جو افسوسناک واقعہ ہوا وہ ناصرف دل دہلا دینے والا بلکہ ایک غیر انسانی عمل ہے۔
انہوں نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالیہ بھٹ، ورون دھون اور ٹائیگر شیروف سمیت متعدد فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہتھنی سے غیر انسانی سلوک اور اذیت دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News