Advertisement
Advertisement
Advertisement

جارج فلائیڈ قتل کیس ،چاروں پولیس افسران پر فردِ جرم عائد

Now Reading:

جارج فلائیڈ قتل کیس ،چاروں پولیس افسران پر فردِ جرم عائد
ملزم

 امریکا میں سیاہ فام شہری جارج  فلوائیڈ کی ہلاکت میں ملوث چاروں پولیس افسران پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منی ایپلس کے سفید فام افسر پرسیاہ فام شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں سیکنڈ ڈگری یا دوسرے درجے کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ ان کے 3 ساتھیوں کو بھی فرد جرم کا سامنا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ پولیس افسر نے جارج فلوائیڈ نامی ایک سیاہ فام امریکی شہری کے گردن کو گھٹنے سے دبائے رکھا جس کے بعد وہ دم توڑ گیا، جارج فلائیڈ پر الزام تھا کہ اس نے جعلی نوٹ سے سگریٹ خریدنے کی کوشش کی۔

امریکی سینیٹرایمی کلوبچرنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹر پرپیغام میں  کہا کہ ’منی سوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن جارج فلائیڈ قتل کیس میں ڈیریک چاوین کے خلاف فرد جرم میں اضافہ کررہی ہے اور ان ساتھ ہی ان کے 3 ساتھیوں پر بھی فردِ جرم عائد کی جارہی ہے‘۔

Advertisement

ان افسران میں 34 سالہ ٹو تھاؤ، 26 سالہ جے الیگزینڈر اور 37 سالہ تھامس لین شامل ہیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے،۔

دوسری  جانب جارج فلوائیڈ کے اہلِ خانہ نے ایک بیان میں پولیس افسران کے خلاف نئی فرد جرم کو ’ تلخ و شیریں لمحہ‘ قرار دیا   ہے ۔

واضح رہے کہ  5 مئی کو رونما ہونے والے اس کے واقعے بعد امریکا کی متعدد ریاستوں میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے دوران تشدد اور لوٹ مار کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے  جبکہ  امریکا کی  کئی ریاستوں  اور شہروں میں   کرفیو  نافذ  کردیا گیا تھا ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر