Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں والدین نے نومولود کا نام ’ارطغرل‘ رکھ دیا

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں والدین نے نومولود کا نام ’ارطغرل‘ رکھ دیا

تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے جہاں پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے تو وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھی اِس تاریخی ڈرامے کا ایسا اثر ہوا ہے کہ والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام ہی ’ارطغرل‘ رکھ دیا ہے۔

اِس سیریز کا مرکزی کردار ایک بہادری جنگجو ’ارطغرل‘ ہے جس نے ایمان کی طاقت، اللّہ پر یقین اور اپنی بہادری سے منگولوں، صلیبیوں جیسے دشمنوں کو شکست دی۔

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرطاہر نامی صارف نے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے نام پر رکھا ہے۔

صارف کا کہناہے کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہوا ہے کہ نومولود بچے کا نام مشہور ترک سیریز کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ سے منسوب کرکے رکھا گیا ہے۔‘

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین بڑے ہی شوق سے ترکش سیریز دیکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ارطغرل‘ رکھا ہے۔

ماہر اطفال  اور صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہوں نے دیکھا تھا کہ موسم سرما کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی کھال سے تیار کردہ ایک خاص ٹوپی خرید و فرخت کی جارہی تھی۔

ڈاکٹر سہیل نائک نے بتایا کہ اُنہیں لگا کہ یہ شاید کوئی فیشن ہے لیکن جب اُنہوں نے خود ترک سیریز ـ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کی تو اُنہیں معلوم ہوا کہ یہ ٹوپیاں تو ارطغرل اور اُس کے سپاہی پہنا کرتے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی ’ ارطغرل غازی‘ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ مقبول ہوا ہے اور کشمیر عوام بڑے ہی پُرجوش انداز میں اس ترک سیریز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی ’ارطغرل غازی‘ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ مقبول ہوا ہے اور کشمیر عوام ترک سیریز کو بھرپور طور پر انجوائے کررہے ہیں۔

 وجہ ہے کہ اسلامی تاریخ پر مبنی اِس تُرک سیریز کو پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلم ممالک میں خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر