محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 42 جیلوں 1 ہزار 508 قیدیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئےجس میں سے 78میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 78 قیدی مریضوں میں سے77 صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم اب صرف ایک کورونا کا مریض رہ گیا ہے جبکہ 71 قیدیوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں تعینات عملے میں سے 385 کے کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 7 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے جو کہ صحت یاب بھی ہو گئے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں تعینات 33 ملازمین کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد خطرناک صورتحال کی طرف جارہی ہے اور 2 دن سے یومیہ 4 ہزار سے زائد کیسز آنے کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چین کے متاثرین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 6 سو سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو چین میں اب تک ریکارڈ کیے گئے انفیکشنز سے بھی زیادہ ہے۔
امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے سب سے متاثرہ پاکستان یومیہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے بعد فہرست میں 17 ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
