Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم استعفیٰ دیں اور کسی قابل بندے کو آنے دیں

Now Reading:

وزیراعظم استعفیٰ دیں اور کسی قابل بندے کو آنے دیں
bilawal

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بہتر ہے عمران خان قرنطینہ میں چلے جائیں، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے 2 آپشنز ہیں، وہ معافی مانگیں ، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب،آپ بس نوٹس ہی لینا بند کردیں، ادویات پر نوٹس لیا تو وہ مہنگی ہوگئیں، آٹا، چینی پر نوٹس لیا تو وہ مہنگے ہوگئے، بہتر ہوگا ہمارا وزیراعظم اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھیں، وزیراعظم کوئی پریس کانفرنس نہ کرے، کوئی نوٹس نہ لے، ذمہ داروں کو اپنا کام کرنے دے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کو تباہ کرنے کا اعتراف کریں، وہ سب کو ساتھ لے کر اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فائدہ آئل کمپنیوں کو پہنچایا گیا ہے، یہ جماعت پاکستان پر اتنا ظلم کرکے بھی کیسے اپنے آپ کو تحریک انصاف کہتی ہے، انہوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ کیسے عوام کو جواب دیں گے کس منہ سے ان کے پاس جائیں گے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پائلٹس اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی، حکومت سمجھتی ہے کہ جس کو بھی نوکری ملتی ہے وہ سیاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے،یہ نالائق اور نااہل ہیں کام نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اسمبلی میں بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر