
ملک بھر میں آج سے پری مون سون سیزن شروع ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ملک میں مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد بارشیں برسنے کا امکان ہے، کشمیر اور سندھ میں 20 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ کشمیرمیں زیادہ بارشوں سے دریاوَں میں سیلاب جبکہ بڑے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News