Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر709 مارکیٹیں اور صنعتیں سیل

Now Reading:

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر709 مارکیٹیں اور صنعتیں سیل

ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 709 مارکیٹیں، دکانیں اور 2 صنعتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے 7 ہزار 472 واقعات رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 516 گاڑیوں کو جرمانہ یا سیل کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 13 خلاف ورزیاں پر 2 دکانیں اور 2 کارخانے سیل کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی 4 ہزار 19 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 102 گاڑیاں اور 212 دکانوں کو سیل یا جرمانے کیے گئے۔ پنجاب میں ایک ہزار 823 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں‎ ‎جس میں 293 دکانیں اور 942 گاڑیاں سیل کی گئیں۔

آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 532 خلاف ورزیاں ہوئیں جس میں 263 گاڑیوں اور 57 دکانوں کو سیل یا جرمانہ عائد کیا گیا۔ بلوچستان میں 892 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی ہوئیں جس میں 177 گاڑیوں اور 81 دکانوں کو سیل یا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق گلگت بلتستان میں 193 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس میں 60 مارکیٹوں اور دکانوں کو جرمانے یا سیل کیا گیا۔

واضح  رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مخصوص اوقات میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر