مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آ گئے ، نیب لاہور نے انھیں 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کی اور اختیارات سے تجاوز بھی کیا۔
کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ کے ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
