Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمِ خزاں میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

موسمِ خزاں میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےایک بار پھر خبرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے باورکرایا کہ کورونا کی وبا قطعا ختم نہیں ہوئی ہے اور توقع ہے کہ موسم گرما میں وائرس میں کمی آنے کے بعد یہ موسمِ خزاں میں ایک بار پھر سرگرم ہو گا، جیسا کہ ہسپانوی انفلوئنزا کے معاملے میں ہوا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورونا وائرس ابھی تک اسی طرح پھیلا ہے جس طرح ادارے کے ذمے داران نے توقع ظاہر کی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ کی حد کو چُھو رہی ہے جبکہ اس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  اضافہ ہورہا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بعض تحقیقی مطالعات اور سائنس دانوں کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی گئی کہ کورونا وائرس میں موسم گرما کے مہینوں کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

 عالمی ادارہ صحت میں ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریون رواں سال مارچ میں واضح کر چکے ہیں کہ یہ سوچ رکھنا غلط ہے کہ کورونا وائرس موسم کی صورت حال سے متاثر ہوتا ہے اور وہ انفلوئنزا کی طرح موسم گرما میں غائب ہو جائے گا۔

ڈاکٹر ریون کے مطابق یہ امکان ایک ایسا مفروضہ ہے جس کی کوئی دلیل نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ادارے نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فیصلے کرنے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اور اقدامات ختم کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر