
سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر صوبےبھرمیں سخت لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیاگیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں تیزی سے اضافے اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت نے 15 دن کے لیے لاک ڈاون اور دیگر پابندیوں پرغورشروع کردیا جس پرعملدرآمد وفاق کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ لاک ڈاون کے سلسلے میں وِزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی عالمی ادارہ صحت کی تجاویز وسفارشات پر پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کا کہناہے کہ لاک ڈائون کے معاملے پر وفاق کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا جبکہ دیگر صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے کیے جائینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News