Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول نے خود کچھ کرنا ہے نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے

Now Reading:

بلاول نے خود کچھ کرنا ہے نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہناہے کہ بلاول نے خود کچھ کرنا ہے نہ دوسروں کو کرنے دینا ہے، جب مسائل حل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو بلاول اس پر سیاست کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی آج پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید پر مراد سعید نے اسلام آباد میں جوابی پریس کانفرنس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج قبول کرتاہوں اور انہیں خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں، میں خود بھی سندھ آؤں گا اور اسپتالوں کا دورہ کروں گا۔

مراد سعیدنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا خاندان، شریف فیملی کوئی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیرِاعظم ہیں، جب بھی عوام کو ضرورت ہو گی عمران خان زخموں پر مرہم رکھنے ضرور پہنچیں گے۔

Advertisement

مراد سعید نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان لاڑکانہ میں احساس ایمرجنسی کیش سینٹر کا دورہ کرنے گئے، جبکہ بلاول جس حلقے سے منتخب ہوئے لیکن وہ  آج بھی پسماندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاق کے نمائندے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ سندھ میں جہاں ٹڈی دل کا حملہ ہوا وہاں گاڑیاں ہڑپ کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ کہا گیا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کے لیے مزید بڑی بڑی گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ سندھ میں کسان اور فصلوں کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

مراد سعید کا کہناتھا کہ ٹڈیوں کے حملے کی وجہ سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کا نقصان ہورہاہے، ہم نے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹڈیوں سے فصلوں کو بچانےکے لیے اقدامات کیے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی میں پانی کا مسئلہ بنا ہوا ہےلیکن سندھ حکومت نے عوام کےزخم پر مرہم نہیں رکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر