Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟‌

Now Reading:

کورونا وائرس کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟‌

 انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر نے کورونا وائرس کی شدت اور موجودگی کے حوالے سے بڑے خدشے کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ اُنہیں خدشہ ہے کورونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی۔

اُنہوں نے یہ اندیشہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے تناظر میں کیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام خطرے سے خالی نہیں ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں تو وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے‘۔

چیف میڈیکل آفیسر اور چیف سائنٹفک آفیسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے نرمی کے اعلان اور سماجی فاصلے ایک میٹر  کی دوری کا عوام خیال نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ان بنیادی باتوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی۔

Advertisement

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  کورونا کی روک تھام اُسی صورت ممکن ہے اگر عوام منہ کو ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں، ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ سے گریز کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو نرمی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ملک پر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 4جولائی سےلاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی جائے گی، لوگوں کے درمیان سماجی فاصلہ دو کے بجائے ایک میٹر ہوگا۔

وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ، حجام کی دکانیں، میوزیم، تفریحی مقامات اور سینما گھروں کو بھی 4جولائی کھول دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے ایس او پیز کے مطابق شادیوں میں زیادہ سےزیادہ 30مہمان شرکت کرسکیں گے، عبادت گاہیں بھی اجتماعی عبادت کیلئےکھل جائیں گی تاہم ان پابندیوں میں نرمی کے باوجود سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر