
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سندھ کابینہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کے الزام پر محکمہ بلدیات نے کے ایم سی میں بھرتیاں روک دیں جبکہ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو بھی معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات کی منظوری سے سیکریٹری بلدیات نے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کی معطلی کاحکم نامہ جاری کردیا۔
اس سلسلے میں محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کےخلاف بھرتیاں کی جارہی تھیں۔ گریڈ 1 سے 4 تک تمام بھرتیاں اخبار میں اشتہار کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
محکمہ بلدیات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی نے اشتہار میں گریڈ کی وضاحت نہیں کی گریڈ 5 سے 15 تک کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعہ نہیں کی گئیں۔
محکمہ بلدیات کے مطابق کے ایم سی کے افسران نے بندر بانٹ طرز پر بھرتیاں کرنے کی کوشش کی اور بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا۔
ذرائع محکمہ بلدیات نے مزید انکشاف کیا کہ بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر نوازنے کی کوشش تھی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی مالی بحران کا شکار ہے۔ سندھ حکومت کی گرانٹ کے ذریعے موجودہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔
ذرائع محکمہ بلدیات کے مطابق ایسے میں نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے ادا ہونگی، کل تک کے ایم سی کے پاس بجلی کے بل ادا کرنے کی رقم تک نہیں تھی، کے ایم سی ہزاروں افراد کیسے بھرتی کرسکتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News