
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت25 روپے بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے تاہم 40 روپے کم بھی کیے تھے‘ وہ بھی دیکھیں‘ آج بھی پیٹرول کی قیمت فروری کے مقابلے میں کم ہے‘۔
اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ وزیراعظم کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے منظور ہوا، اپوزیشن کے تمام دعوے اور افلاطون اینکرز کے تجزیے غلط ثابت ہوئے۔
فاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں غیرمعمولی تبدیلی آئی‘ عالمی منڈی میں تیزی سے قیمتیں نیچے اور پھر اوپر گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی کی قلت دور کرنے کے لیے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر کوکے۔ الیکٹرک کے سی ای او نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی۔
وزارت بجلی نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی الیکٹرک کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کی مناسب فراہمی دستیاب ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News