
زوم نے اپنے تمام صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر فراہم کیا جائے گا۔
ایرک یوآن نے کہا ‘ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کے لیے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا’۔
کمپنی کا اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیزائن اوپن سورس GitHub میں جاری کیا گیا ہے اور ہر ایک کے لیے دستیاب ہے۔
اس فیچر تک رسائی کے لیے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔
زوم کی جانب سے اس فیچر کا ابتدائی بیٹا ورژن جولائی میں پیش کرنے کا منصوبے ہے، جبکہ اس وقت تک AES 256 GCM ٹرانسپورٹ انکرپشن بائی ڈیفالٹ استعمال کرسکیں گے۔
دستیابی کے بعد اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن آپشنل فیچر ہوگا اور یہ کسی حد تک محدود ہوگا، یعنی رواتی پی ایس ٹی این فون لائنز یا ایس آئی پی ایچ 323 ہارڈ وئیر کانفرنس روم سسٹمز تک۔
میٹنگ ہوسٹس انکرپشن کو ہر میٹنگ میں آن یا آف کرسکیں گے اور اکاؤنٹ ایڈمنسٹریٹر اکاؤنٹ اور گروپ لیول پر اسے ان ایبل اور ڈس ایبل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ویڈیو کالنگ زوم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے، تاہم اب یہ فیچر تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News