
پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) کے جانب سے ٹینس مقابلوں کی اگست سے بحالی کےاعلان کے بعد پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بھی ٹینس کورٹس میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
اعصام الحق کا کہنا ہے کہ سنساٹی اوپن سے ایک بار پھر ٹینس ایکشن میں واپس آئیں گے اس کے علاوہ یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن میں بھی شرکت کریں گے۔
ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے اعلان کے مطابق کووڈ-19 کی وجہ سے معطل ٹینس مقابلے 14 اگست کو واشنگٹن میں سٹی اوپن کے ساتھ بحال ہوجائیں گے۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق بحالی کے بعد دوسرے ایونٹ 22 اگست سے ہونے والے سنساٹی اوپن میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ اگست میں یو ایس اوپن اور پھر ستمبر میں فرنچ اوپن میں بھی ایکشن میں ہوں گے۔
اعصام کا کہنا تھا کہ اے ٹی پی کی جانب سے ٹینس کی بحالی کے اعلان کے بعد وہ منتظر ہیں کہ پنجاب میں جونہی لاک ڈاؤن ختم ہو تو وہ باضابطہ اپنی پریکٹس کا آغاز کردیں تاکہ اگست میں ہونے والے ایونٹس کے لیے تیار ہوا جاسکے۔
I am super pumped,excited and honoured to be representing #Pakistan on 23rd June in #OlympicDay workout alongside so many world class atheletes at 11am Pst. pic.twitter.com/PRrizVOqKw
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) June 20, 2020
40 سالہ اعصام الحق اس سال 23 جون کو اولمپک ڈے کے موقع پر ہونے والی آئی او سی کی لائیو ورک آوٹ مہم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
Join me tomorrow at 11am Pst for #OlympicDay workout .Get ready to have some fun and participate in the longest digital workout campaign #OlympicDay @NOCPakistan pic.twitter.com/ZZaKBtkiGm
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) June 22, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News