
ٹوئٹر صارفین اب تحریری ٹوئٹس کے علاوہ آڈیو ٹوئٹ بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹوئٹر نے کہا کہ پہلے صرف ٹوئٹ کو ٹوئٹ کیا جاسکتا تھا لیکن اب آڈیو بھی ٹوئٹ کی جاسکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر سے 2 منٹ 20 سیکنڈ کی آڈیو ٹوئٹ کی جاسکتی ہے لیکن اگر دورانیے سے زیادہ لمبی ٹوئٹ ہوجاتی ہے تو یہ خود ہی حصوں میں تقسیم ہوجائے گی یعنی تھریڈڈ ٹوئٹس کی شکل اختیار کر لے گی۔
آڈیو ٹوئٹ میں اسٹارٹ اور پوز کا آپشن بھی ہوگا جسے صارفین کے فالوورز استعمال کرسکتے ہیں۔
AdvertisementYou can Tweet a Tweet. But now you can Tweet your voice!
Rolling out today on iOS, you can now record and Tweet with audio. pic.twitter.com/jezRmh1dkD
— Twitter (@Twitter) June 17, 2020
آڈیو ٹوئٹ کا آپشن بائیں جانب کی طرف ہوگا چنانچہ جب صارف آڈیو ریکارڈ کر کے پوسٹ کرنے جارہا ہوگا اس سے قبل وہ کیپشن بھی لکھ سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق فی الحال اس فیچر سے صرف آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) والے صارفین ہی مستفید ہوں گے، اس میں ابھی محدود گروپ کو رسائی دی گئی ہے مگر آئندہ ہفتے تک اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔
امکان ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News