
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج رات یا صبح میں بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گزشتہ رات سندھ کے مختلف اضلاع سکھر، گھوٹکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اور عمر کوٹ میں رات گئے تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News