
ترجمان سندھ حکومت کا اچھی خبرسناتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ میں بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دےدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
In #Sindh 750 people have recovered from #COVID19 in the last 24 hours. People who are isolating themselves, resting well are recovering in high numbers. Plz wear masks & dont leave ur houses unnecessarily. Senior citizens and children should remain home at all times
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) June 9, 2020
مرتضی وہاب نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سےصحت یاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سندھ میں 19 ہزار 800 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جو لوگ خود کو آئسولیٹ کررہے ہیں اور زیادہ آرام کررہے ہیں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ماسک کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سےباہر نہ نکلیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بزرگ اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News