Advertisement
Advertisement
Advertisement

فہد مصطفیٰ نے طارق عزیز کی یادگار فوٹو انسٹاگرام پرشئیرکردی

Now Reading:

فہد مصطفیٰ نے طارق عزیز کی یادگار فوٹو انسٹاگرام پرشئیرکردی
فہد

معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے لیجنڈری میزبان، اداکار و سیاست دان طارق عزیز کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام پر پاکستان کے تین لیجنڈز کی جوانی کی ایک یادگار تصویر شئیر کی۔

پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیجنڈری ٹی وی میزبان طارق عزیز، گلوکار تحسین جاوید اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار، گلوکار و پرڈیوسر ندیم بیگ ایک ساتھ موجود ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CBkFTZUpL-C/?utm_source=ig_embed

تینوں لیجنڈرز نے تصویر میں ٹیسٹ کرکٹ کی کٹ پہنی ہوئی ہے۔

Advertisement

فہد مصطفیٰ کی جانب سے شئیر کی گئی اس تصویر پر صارفین نے بے حد پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور کمنٹس میں  طارق عزیز کی مغفرت کے لیے دعائیہ پیغامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم، صحافت، ادب اور سیاست کا ایک نمایاں نام طارق عزیز دو روز قبل 84 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

طارق عزیز فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ  ادیب، شاعر بھی تھے جبکہ وہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہے ہیں، وہ پی ٹی وی کے مقبول پروگرام نیلام گھر کے میزبان تھے۔

طارق عزیز نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ  پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے بروڈ کاسٹر بھی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر