Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے کورونا وبا کے دوران سیلفی لینے کا حل تلاش کر لیا

Now Reading:

ایپل نے کورونا وبا کے دوران سیلفی لینے کا حل تلاش کر لیا
آئی فون

 کورونا وبا کے دوران اگر آپ اپنے دوستوں کے ساتھ  سیلفی لینا چاہتے ہیں اور سماجی فاصلہ بھی رکھنا ہے تو کوئی مسئلہ  ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نے اس کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے ۔

جی ہاں ! ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایسا حل تلاش کر لیا ہے جس سے دوستوں کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے گا اور سیلفی بھی لی جا سکے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق ایپل کو ایک ایسے سافٹ ویئر کا پیٹینٹ فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مصنوعی طور پر گروپ سیلفی یا پھر اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ سیلفی بنا سکتا ہے۔

یعنی اس سافٹ ویئر کے ذریعے صارف اپنی لی گئی کسی بھی سیلفی کو دوسروں کی سیلفی کے ساتھ ایڈٹ کر سکے گا۔

ویب سائٹ  کے  مطابق اس سافٹ ویئر کے تحت نہ صرف فوری طور پر لی جانے والی تصاویر کو سیلفی میں شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ ان تصاویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جو پہلے سے آرکائیو میں موجود ہوں یا کوئی اسکرین گریب ہو۔

Advertisement

اس کی خاص بات یہ ہے کہ صرف اس کا اصل صارف ہی گروپ سیلفی میں تبدیلی کر سکے گا جیسے دوسری سیلفی یا اپنی سیلفی کی پوزیشن وغیرہ کو تبدیل کرنا ہو۔

تاہم اب تک کمپنی کی جانب سے  اس بات کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اس سافٹ وئیر کو کب تک آئی فون، لیپ ٹاپس  اور آئی پیڈ میں شامل کیا جائے گا۔

  

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر