Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائیگی

Now Reading:

طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائیگی

پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیراعظم  نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور سے تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا تھا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر غلام سرور نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پیر کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردیں گے۔

خیال رہے کہ عید الفطر کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نے لاہور سے دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تھی لیکن لینڈنگ سے چند لمحے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثے میں دو مسافر خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم باقی تمام مسافر بمعہ اسٹاف اس المناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں رہائشی علاقے کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر