
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے مو سم کچھ حد تک خوشگوار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی پیشگوئی کر رکھی ہے ،نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا،شاہراہ فیصل ،کینٹ روڈ ،ماڈل کالونی ، ائیر پورٹ ، ملیر،شاہ فیصل ،قائد آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہو ئی۔
اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیبٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق شہر میں 28 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں۔
آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News