Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا

Now Reading:

پنجاب، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا

پنجاب حکومت  آئندہ مالی سال 2020-21 کا بجٹ آج پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ آج 2 بجے پیش کیا جائے گا جس کا حجم 22 کھرب 40 ارب روپے ہے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا جب کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں 23 شعبوں کو ٹیکس ریلیف دینےکی تجویزدی گئی  ہے جب کہ 13 شعبوں کو براہ راست ٹیکس ریلیف ملے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس 2 اقساط میں لینے کی بھی تجویز زیرغورہے،بجٹ میں ڈاکٹرز کی خدمات اور اسپتال روم چارجزپرعائد 16 فیصد ٹیکس ختم ہوگا جب کہ ہیلتھ انشورنس پرعائد 16 فیصد ٹیکس بھی ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی بجٹ میں میرج ہالز، تقریبات کےلان اورپنڈال پر ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے جب کہ جم، فٹنس سنٹر، پراپرٹی ڈیلر اور رینٹ اے کار سروسز پر بھی ٹیکس 5 فیصدعائد ہوگا۔

Advertisement

صوبائی بجٹ میں اسکن و لیزر کلینکس پر بھی ٹیکس 5 فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔

پنجاب کے بجٹ میں 20 کمروں تک کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاوَسز پر ٹیکس 16 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد رہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں کیبل آپریٹرز، آٹو موبائل ڈیلرزسے بھی 5 فیصد ٹیکس کی تجویز ہےجبکہ  از خود ٹیکس نیٹ میں آنے والے پراپرٹی بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پر بھی ٹیکس 5 فیصد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر