
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں دن گزرتے کے ساتھ ساتھ تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ملک میں کورونا کے98 ہزار 943 کیسز رپورٹ جبکہ جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 2 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 63 ہزار 476 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 33 ہزار 465 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 100 ٹیسٹ ہوئے جبکہ 4960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے ملک میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 37 ہزار 90 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 683 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 36 ہزار 364 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 634 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 561 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 221 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 979 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 49 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 361 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 927 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید67 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 2002 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جبکہ 18 مارچ کو اس سے پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News