
پشاورمیں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پشاور کے علاقے غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔
حکا م کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کاروئی کے دوران دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News