Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسک کورونا وائرس سےمحفوظ رکھتا ہے؟ اہم انکشاف

Now Reading:

ماسک کورونا وائرس سےمحفوظ رکھتا ہے؟ اہم انکشاف
ماسک

 طبی ماہرین کی جانب سے فیس ماسک کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کو رونا وائرس سے بچائو کےلئے استعمال کیے جا نے والے فیس ماسک  کے حوالے سے امریکہ کی نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے آپ کی ناک کے اندرونی نظام کو متاثر کرتا ہے جس کے بعد وہ آپ کے نظام تنفس فضا میں داخل ہوتے ہوئے اپنی نقول بنانا شروع کر دیتا ہے، اپنی افزائش کے دوران یہ وائرس آپ کے پھیپھڑوں میں پھنس کر رہ جاتا ہے جس کے بہت ہی مہلک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

تحقیق کرنے والے محققین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناک آپ کے جسم کا وہ حصہ ہے جہاں سے پھیپھڑوں کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوتی ہیں لیکن اگر آپ فیس ماسک استعمال کرتے ہیں تو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کی دیگر بیماریوں کے پھیلنے کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہو جاتی ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے کورونا وائرس کی پیش رفت میں بھی اہم کامیابی حاصل کی ہے کہ کیسے یہ وائرس آپ کے ناک کے ذریعے پیشرفت کرتے ہوئے شدت اختیار کرتا ہے؟

محققین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ یہ وائرس آپ کے ناک کے خلیوں کو ابتدائی طور پر بہت بری طرح سے متاثر کرتا ہے جبکہ گلے اور پھیپھڑوں کے خلیوں کو متاثر کرنے کی اس وائرس کی شرح کم ہو جاتی ہے جبکہ سانس کے کچھ خلیات وائرس سے متاثر نہیں ہوتے جو حیران کن تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر