Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 515 افراد ہلاک

Now Reading:

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 515 افراد ہلاک
کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار 499جبکہ 3 لاکھ 77 ہزار 515 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 30 لاکھ 88 ہزار 294 مریض اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 29 لاکھ 4 ہزار 690 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سےسب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 925 افراد ہلاک جبکہ متاثرہ افراد  کی  تعداد18 لاکھ 59 ہزار 323 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 36 ہزار 982 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار 416 کورونا مریض اب تک صحت  یاب ہوکر گھروں سے لوٹ چکےہیں ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 30 ہزار 46 زندگیاں نگل چکا ہے۔

Advertisement

روس میں  کورونا وائرس سے کل اموات 4 ہزار 855 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 878 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 718  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 332 ہو گئی  ہے  جبکہ اموات کی تعداد 39 ہزار 45 ہوچکی ہے ۔

اٹلی میں کورونا کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 33 ہزار 197 رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ اس  سے  مجموعی اموات 33 ہزار 475 ہو چکی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 608 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 706 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 833 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 89 ہزار 220 ہو گئے۔

Advertisement

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 765 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 563 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 769 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 22 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر