
ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ حکومت اور قوم کو مل کر کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنا ہوگا، جولائی تک کورونا کے دس لاکھ کیسز ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو انتظامی طور پر یقینی بنایا جائے گا، کورونا کے ساتھ معیشت چلانے کیلئے ٹارگٹڈ ہاٹ اسپاٹس پر لاک ڈاؤن کرناہوگا۔
آج سے دو تین گنجان آبادی والے علاقوں کا دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ہیلتھ کیئر کی استعداد بڑھانے کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔
جون کے آخر تک صوبوں میں ایک ہزار سے زائد بیڈزکا اضافہ کریں گے، جولائی میں بھی اتنے ہی یا اس سے زیادہ بیڈز بڑھائیں گے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کی رائے ہے کہ جولائی کے آخر تک کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک جا سکتی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ حفاظتی تدابیر سے وبا کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں معاون ہے۔
فیس ماسک کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔ احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آئے گی۔ جتنی احتیاط کریں گے کورونا اتنا قابو میں رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News